وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 1 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
1 سیکشن -1 کے سب سیکشن -1 میں
وقف بل 2024
وقف ایکٹ، 1995 (جسے آگے اصل ایکٹ کہا جائے گا) کے شق 1 کے ذیلی شق (1) میں”وقف” کی جگہ ” متحدہ وقف مینجمنٹ، خود مختار، کارکردگی اور ترقی”کے الفاظ شامل کیے جائیں گے۔
وقف ایکٹ 1995
ایکٹ کا مختصر نام وقف ایکٹ 1995 ہے
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس بل کے نافذ ہونے کے بعد اب وقف ایکٹ کا نام یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ ، امپاورمینٹ ، ایفی سی اینسی اینڈ ڈولپمنٹ ایکٹ ہو جائے گا۔