مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کےطلبہ کے لئے خوشخبری
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کےطلبہ کے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ان کے امتحانہ کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے، واضح رہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی نے آن لائن فاصلاتی تعلیم کے یو جی اور پی جی تمام پروگرام کے امتحان کی تاریخ 29 مارچ سے 31 مارچ کا اعلان جاری کر دیا تھا جس کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ میں بہت ہے حیران وپریشان تھے کہ امتحان سینٹر پہ جاکے کیسے دیں اور سینٹر پہ اس کا انتظام کیا ہو، کیونکہ امتحان کی مذکورہ تاریخ رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرہ میں واقع ہو رہی تھی۔
بہر حال ادارہ کی جانب سے اب یہ اعلان جاری ہوا ہے کہ مذکورہ تاریخ میں ہونے والے امتحان کو موخر کر دیا گیا ہے ، تا ہم اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آئندہ کب ہوگا۔
یہ اعلان طلباء اور اساتذہ کے لئے بہت ہی راحت کن ہے، کیونکہ رمضان میں امتحان دینے کے لئے آمد ورفت بہت ہی دشواری کا باعث ہے، کیونکہ بہت سے طلبہ وہ ہیں جو تقریبا سو ڈیڑھ سے کیلو میٹر سفر کر کے امتحان دینے کے لئے جانا ہوتا ہے۔
مزید ادارہ کی جانب سے ایک اعلان اور جاری ہوا ہے و ہ یہ کے طلبہ نے امتحان کی فیس ادا نہیں کی تھی ان کے لئے بھی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اب وہ 22 فروری 2024 کی شام 5:00 بجے تک اپنے امتحان کی فیس ادا کر سکتے ہیں۔
ادارہ کا جاری کردہ اعلان اس لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں
click here