فقہ کی لغوی تعریف
فقہ “ عربی لفظ ہے ، عرب کہتے ہیں: فقهت كلامك “ یعنی میں آپ کی بات سمجھ گیا۔ لغت میں فقہ کے معنی ہیں معلوم ہونا، اطلاع پانا، کسی چیز کو جاننا، اس کے بارے میں سمجھنا یا فہم حاصل کرنا۔
فقہ کی تعریف میں ائمہ فقہاء کے اقوال
فقہ کے معنی کے بارے میں علماء کے مختلف قول ملتے ہیں۔ علماء کے ایک قول کے مطابق فقہ “مطلق” فہم “ کو کہتے ہیں، یعنی ظاہر اور بار یک دونوں چیزوں کو سمجھنا۔ اور یہی راجح معنی ہے۔
دوسرے قول کے مطابق محض بار یک چیزوں کے سمجھنے کو فقہ کہتے ہیں۔
اور تیسرا قول ہے : مُخاطِب کے کلام سے مقصد اور غرض کو سمجھنا۔ امام محمد ابو زہر ۃ فقہ کی لغوی / لسانی تعریف میں لکھتے ہیں: ”ایک گہری سمجھ جو الفاظ اور اعمال کے مقاصد کو پہچانتی ہے۔“
لفظ فقہ کا استعمال قرآن کریم میں
قرآن کریم میں کئی جگہوں پر ”فقہ ” کا لفظ اس معنی میں استعمال ہوا ہے۔ چنانچہ قرآن میں ہے: یا شعیب ما نفقه كثيراً مما تقول (ہود: 91)، ترجمہ : (اے شعیب ! تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتی ہیں)۔ اسی طرح دوسری جگہ ہے : ” ولكن لا 44) تفقهون تسبيحهم (اسراء: –
ترجمہ : (ليكن : ا تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے ہو) ۔ ایک اور آیت : میں اللہ فرماتا ہے “فَمَالِ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا (نساء: 78) – ترجمہ : ( اس قوم کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ کوئی بات سمجھنے کے قریب ہی نہیں آتے)۔
اس طرح ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ” لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا … (اعراف : 179) ، ترجمہ : ( وہ دل [ دماغ رکھتے ہیں مگر وہ ان سے حق کو سمجھ نہیں سکتے ۔
ان تمام جگہوں پر فقہ کا لفظ ” سمجھ” کے معنی میں آیا ہے۔ ” سمجھ” کے علاوہ قرآن وحدیث میں فقہ کا لفظ بار یک چیزوں کو سمجھنا” کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے ، جیسے کلام مجید میں آیا ہے: ” ليتفقهوا فی الدین ” (توبہ : 122)، ترجمہ : (تاکہ دو دین میں سمجھ حاصل کریں)۔
لفظ فقہ کا استعمال حدیث پاک میں
اور حدیث نبوی صلی نام ہے ( من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين)، ترجمہ : اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین میں سمجھ (تفقہ ) عطا فرما دیتا ہے۔ ان دونوں مقامات پر فقہ کا استعمال بار یک چیزوں کو سمجھنے کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
فقہ کی اصطلاحی تعریف
فقہ کی تعریف جاننے کے لئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں
یہاں پر کلک کریں