شوہر کا سر چوم کر پوچھا!

فہرست

شوہر کا سر چوم کر پوچھا!

حضرت عائشہ صدیقہ ہی رضی اللہ عنہا  کا بیان ہے کہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا پڑھتے ہوئے دیکھتی تھی:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِاسْمِكَ الطَّاهِرِ الطَّيِّبِ المُبَارَكِ الْأَحَبِّ إِلَيْكَ الَّذِي إِذَا دُعِيَتَ بِهِ أَجَبْتَ وَإِذَا سُئِلْتَ بِهِ أَعْطَيْتَ وَإِذَا اسْتُرْحِمْتَ بِهِ رَحِمْتَ وَإِذَا اسْتُفْرِجْتَ بِهِ فَرَّجْتَ.

اے اللہ ! میں تیرے پاک وصاف اور مبارک نام اور تیرے اس محبوب نام کا حوالہ دے کر تجھ سے سوال کرتا ہوں جس کے حوالے سے جب تجھ سے دعا کی جاتی ہے تو تو جواب دیتا ہے اور اگر کچھ مانگا جاتا ہے تو عطا کرتا ہے اور اگر رحم کی بھیک مانگی جاتی تو رحم کرتا ہے اور اگر تجھ سے اس نام کا حوالہ دے کر وسعت و کشادگی مانگی جاتی ہے تو اپنے بندے کی مراد پوری کرتا ہے۔

ایک دن رسول اکرم نے علیم نے مجھ سے فرمایا :

اے عائشہ! کیا تجھے معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا ایک نام بتا دیا ہے کہ اگر اس کے حوالے سے جب اس سے مانگا جائے گا تو وہ عطا کرے گا ؟۔

میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان اے اللہ کے رسول! آپ مجھے بھی اس نام  سے آگاہ فرمادیں ( تاکہ میں بھی اس کا حوالہ دے کر اللہ سے سوال کروں ) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “عائشہ! تیرے لیے یہ مناسب نہیں ہے۔ میں یہ سن کر کچھ الگ تھلگ ہو کر بیٹھ گئی اور تھوڑی دیر کے بعد کھڑی ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کو چوم لیا اور عرض کرنے لگی : اے اللہ کے رسول! آپ مجھے بھی وہ نام بتا دیں؟

رسول اکرم نے علیم نے ارشاد فرمایا:

“إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لَكِ يَا عَائِشَةُ أَنْ أُعَلِّمَكِ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لَكِ أَنْ تَسْأَلِينَ بِهِ شَيْئاً مِنَ الدُّنْيَا.

عائشہ! تیرے لیے مناسب نہیں کہ میں تجھے وہ نام بتاؤں ، تیرے لیے یہ بھی مناسب نہیں کہ تو (وہ نام جان کر اس نام کے حوالے سے کوئی دنیوی حاجت مانگے۔

حضرت عائشہ کیا کہتی ہیں: اس کے بعد میں نے وضو کیا اور دو رکعت نماز نفل ادا کر کے یہ دعا کرنے لگی:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَدْعُوكَ اللَّهَ وَأَدْعُوكَ الرَّحْمَنَ وَأَدْعُوكَ البَرَّ الرَّحِيمَ وَأَدْعُوكَ بِأَسْمَائِكَ الحُسْنَى كُلِّهَا، مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ أَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي.

اے اللہ ! میں تجھے اللہ ، رحمن ، بر ، رحیم کہہ کر اور تیرے ان تمام ناموں کا جن کا مجھے علم ہے اور جنہیں میں نہیں جانتی ، حوالہ دے کر تجھ سے دعا مانگتی ہوں کہ تو مجھے معاف فرما دے اور میرے اوپر رحم کر۔

حضرت عائشہ کی یہ دعاسن کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  ہنس پڑے اور فرمایا:

“إِنَّهُ لَفِي الْأَسْمَاءِ الَّتِي دَعَوْتِ بِهَا”

وہ نام انہی اسماء میں ہے جن کے حوالے سے ابھی تو نے دعا کی ہے۔

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھیں