سیدہ عائشہ صدیقہ کی حیا

فہرست

سیدہ عائشہ صدیقہ کی حیا

سیدہ عائشہ صدیقہ کی حیا
سیدہ عائشہ صدیقہ کی حیا

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی لاڈلی بیٹی  تھیں اور اللہ رب العزت نے اُن کو ایسی حیا دی تھی کہ اُن کی پاکیزگی کا اندازہ لگانا ہو تو اس بات سے لگا ئیں کہ ان کا نکاح اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اور اللہ فرماتے ہیں :

وَالطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَتِ : [النور: 26]

اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لائق ہیں، اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لائق ہیں ۔

 سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی پاکیزگی کا اندازہ لگانا ہوتو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزگی کا تصور کیجیے۔ 

چنانچہ ایک ایسا وقت بھی آیا کہ جب کفار اور منافقین نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگانے کی کوشش کی، مگر اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں ان کی پاکدامنی کی گواہی دے دی۔

سیدنا یوسف علیہ السلام پر بہتان لگا تو اللہ نے بچے سے گواہی دلوائی ، بی بی مریم علیہا السلام پر بہتان لگا تو تب بھی اللہ نے چھوٹے بچے سے گواہی دلوائی، لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفیقہ حیات پر بہتان لگا تو اللہ نے کسی مخلوق سے گواہی نہیں دلوائی ، بلکہ وحی کے ذریعے خود گواہی دی۔

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *