راویان حدیث کے طبقات

فن اسماء رجال اور علم الاسناد میں بنیادی گفتگو راویان حدیث کے احوال و کوائف سے ہوتی ہے اس لیے محدثین نے مختلف اعتبارات سے ان راویوں کے متعدد طبقے بنائے ہیں ، مگر ہم ان کو تقریب فہم کے لیے صرف دو طبقوں میں تقسیم کرتے ہیں : صحابہ، غیر صحابہ۔

راویان حدیث کے طبقات
راویان حدیث کے طبقات

طبقہ صحابه :

یہ وہ پاکباز ہستیاں ہیں جن کی عدالت و صداقت اور حفظ وامانت مسلم تھیں اور ” الصحابة كلهم عدول” کا کلیہ ان کے متعلق مشہور تھا۔ یہ طبقہ جرح وقدح و تعدیل اور نقد و تحقیق سے بالاتر اور مستثنیٰ تھا۔

طبقہ غیر صحابه:

دوسرے طبقہ کے متعلق اس قسم کی کوئی ضمانت نہیں تھی اور وہ مرحلہ جرح و تعدیل میں تھا، ان سے نقل روایات میں بے احتیاطی ، کذب بیانی وغیرہ کا امکان تھا اور بعضوں سے اس کا صدور بھی ہوا، اس لیے اس طبقے کی بنا پر اب ضرورت ہوئی ایک ایسے فن کی جس کی مدد سے راویوں کے صدق و کذب کو پرکھا اور جانچا جاسکے اور کھرے کھوٹے کا پتہ لگایا جا سکے،

چناں چہ اسی مقصد کے تحت نقد رجال و تحقیق اسانید کے لیے ایک فن کی تدوین عمل میں آئی جس کا نام اسماء الرجال رکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare