دعا کا آغاز اللہ کی حمد وثنا اور صلوٰۃ و سلام سے کیجئے

فہرست

دعا مانگنے کے آداب

دعا کا آغاز اللہ کی حمد وثنا اور صلوٰۃ و سلام سے کیجئے

دعا کی ابتداء اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور درود وسلام سے کیجیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ” جب کسی شخص کو خدا یا کسی انسان سے ضرورت و حاجت پوری کرنے کا معاملہ در پیش آئے تو اس کو چاہیے کہ پہلے وضو کر کے دو رکعت نماز پڑھے اور پھر خدا کی حمد و ثنا کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجے اس کے بعد خدا کی بارگاہ میں اپنی ضرورت کو بیان کرے۔“ (ترمذی) 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت ہے کہ بندے کی جو دعا خدا کی حمد و ثنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کے ساتھ پہنچتی ہے، وہ شرف قبولیت پاتی ہے۔ حضرت فضالہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف رکھتے تھے کہ ایک شخص آیا اس نے نماز پڑھی اور نماز کے بعد کہا: اللهُمَّ اغْفِرْ لِی خدایا! میری مغفرت فرما۔ 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر ان سے کہا ” تم نے مانگنے میں جلد بازی سے کام لیا۔ جب نماز پڑھ کر بیٹھو تو پہلے خدا کی حمد و ثنا کرو پھر درود شریف پڑھو پھر دعا مانگو۔ 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماہی رہے تھے کہ دوسرا آدمی آیا اور اس نے نماز پڑھ کر خدا کی حمد و ثنا بیان کی، درود شریف پڑھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اب دعا مانگو، دعا قبول ہوگی ۔“ (ترندی)

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *