دعا مانگنے کے آداب
دعا چپکے چپکے دھیمی آواز سے مانگنی چاہئے
دعا، چپکے چپکے دھیمی آواز سے مانگئے ۔ خدا کے حضور ضرور گڑ گڑائیے لیکن اس گریه و زاری کی نمائش ہرگز نہ کیجیے۔ بندے کی عاجزی اور انکساری اور فریاد صرف خدا کے سامنے ہونی چاہئے۔
بلاشہ بعض اوقات دعا زور زور سے بھی کر سکتے ہیں لیکن یا تو تنہائی میں ایسا کیجیے یا پھر جب اجتماعی دعا کرا رہے ہوں تو اس وقت بلند آواز سے دعا کیجیے تا کہ دوسرے لوگ آمین کہیں۔ عام حالات میں خاموشی کے ساتھ پست آواز مین دعا کیجیے اور اس بات کا پورا پورا اہتمام کیجیے کہ آپ کی گریہ و زاری اور فریاد بندوں کو دکھانے کے لیے ہرگز ز نہ ہو۔
وَاذْكُرْ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخِيفَةً وَدُونَ الْجَهْرِ مِنَ القَوْل بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَافِلِينَ۔ (اعراف، آیت: (۲۰۵)
اور اپنے رب کو دل ہی دل میں زاری اور خوف کے ساتھ یاد کیا کرو اور زبان سے بھی ہلکی آواز سے صبح و شام یاد کرو۔ اور ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
حضرت زکریا علیہ السلام کی شانِ بندگی کی تعریف کرتے ہوئے قرآن میں کہا گیا ہے: ﴿إِذْ نَادَى رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيًّا ﴾ (مریم آیت:۳) جب اس نے اپنے رب کو چپکے چپکے پکارا۔