دعا مانگنے کے آداب
دعا پوری توجہ اور حضور قلب سے مانگنی چاہئے
دعا پوری توجہ، یکسوئی اور حضور قلب سے مانگئے اور خدا سے اچھی امید رکھئے اپنے گناہوں کے انبار پر نگاہ رکھنے کے بجائے خدا کے بے پایاں عفو و کرم اور بے حد و حساب جود وسخا پر نظر رکھئے۔ اس شخص کی دعا در حقیقت دعا ہی نہیں ہے جو غافل اور لا پروا ہو اور لا ابالی پن کے ساتھ محض نوک زبان سے کچھ الفاظ بے دلی کے ساتھ ادا کر رہا ہو اور خدا سے خوش گمان نہ ہو۔ حدیث میں ہے
اپنی دعاؤں کے قبول ہونے کا یقین رکھتے ہوئے (حضور قلب سے ) دعا کیجیے۔ خدا ایسی دعا کو قبول نہیں کرتا جو غافل اور بے پروا دل سے نکلی ہو (ترندی)