دعا اخلاص اور یقین کے ساتھ مانگنی چاہئے

فہرست

دعا مانگنے کے آداب

دعا اخلاص اور یقین کے ساتھ مانگنی چاہئے

دعا، گہرے اخلاص اور پاکیزہ نیت سے مانگئے۔ اور اس یقین کے ساتھ مانگئے جس خدا سے آپ مانگ رہے ہیں وہ آپ کے حالات کا پورا پورا یقینی علم رکھتا ہے اور آپ پر انتہائی مہربان بھی ہے ، اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی پکار سنتا اور ان کی دعائیں قبول کرتا ہے، نمود و نمائش، ریا کاری اور شرک کے ہر شائبے سے اپنی دعاؤں کو بے آمیز رکھئے۔ قرآن میں ہے:

فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدين (المؤمن ، آیت : 6 ) “پس اللہ کو پکارو اس کے لئے اپنی اطاعت کو خالص کرتے ہوئے ۔

اور سورہ بقرہ میں ہے :

 فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّی فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ (البقره، آیت (۱۸۶)

اور اے رسول! جب آپ سے میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں بتا دیجیے کہ میں ان سے قریب ہی ہوں، پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں، لہٰذا انہیں میری دعوت قبول کرنی چاہیے اور مجھ پر ایمان لانا چاہیے تا کہ وہ راہ راست پر چلیں۔ 

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھیں