حاشیہ ابن عابدین

فہرست

حاشیہ ابن عابدین

جیسا کہ ہم نے بتایا ہے کہ اس دور میں جو فقہی تصنیفات تیار ہوئیں، ان میں حواشی کے نام سے لکھی جانے والی کتابیں کثرت سے لکھی گئیں۔ ان میں سب سے اہم حاشیہ ملک شام کے حنفی مفتی اور فقیہ علامہ ابن عابدین کی تصنیف ہے، جن کا پورا نام محمد امین ابن عابدین ہے۔ علامہ ابن عابدین اپنے وقت میں بلاد شام کے سب سے بڑے فقیہ تھے، پوری اسلامی دنیا میں ان کی علمی شان مسلم تھی۔ دمشق میں 1198ھ /1784ء میں پیدا ہوئے، اور اسی شہر میں 1252ھ / 1836ء میں وفات پائی۔ ان کی تیار کردہ کتاب کا نام رد المحتار علی الدر المختار “ ہے، جو ” حاشیہ ابن عابدین“ کے نام سے مشہور ہے۔ ہور ہے۔ انہوں نے یہ حاشیہ جس کتاب پر لکھا ہے، اس کا نام رد المحتار ہے، جس کے مصنف کا نام امام حصکی تھا۔ حاشیہ ابن عابدین سے علماء و فقہاء بکثرت استفادہ کرتے ہیں۔ فتوی نویسی میں یہ کتاب مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔

نئے مسائل کے فقہی احکامات معلوم کرنے کے لئے یہ بہت اہم کتاب ہے۔

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھیں