اوقا ف کمیٹی کے اوصاف اور ذمہ داریاں

اوقا ف کمیٹی کے اوصاف :

اوقاف کمیٹی کے ارکان ان لوگوں کو بنایا جائے جو امانتدار، دیانتدار، انتظام اوقاف کی اھلیت اور اس سے دلچسپی رکھتے ہوں اور پابند شرع ہوں۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اِن اللہ َ یَأمُرُکُمْ أنْ تُوَئدُ وْاالاَمٰنٰتِ إلٰی أھْلِھَا۔ (النساء : ۵۸) ( بے شک اللہ تعالیٰ تم کوحکم دیتے ہیں کہ امانتیں امانت والوں کے حوالہ کردو۔)

اوقا ف کمیٹی کے اوصاف اور ذمہ داریاں
اوقا ف کمیٹی کے اوصاف اور ذمہ داریاں

علامہ ابن نجیم مصری ؒ اپنی شہرہ آفاق کتاب”البحرالرائق“ میں تحریرفرماتے ہیں:

وَفِی الإسْعَافِ:لَا یُوَلَّی إلا أَمِینٌ قَادِرٌ بِنَفْسِہِ أَوْ بِنَاءِبِہِ لِأَنَّ الْوِلَایَۃَ مُقَیَّدَۃٌ بِشَرْطِ النَّظَرِ وَلَیْسَ مِنْ النَّظَرِ تَوْلِیَۃُ الْخَاءِنِ؛لأَنَّہُ یُخِلُّ بِالْمَقْصُودِ وَکَذَا تَوْلِیَۃُ الْعَاجِزِ لِأَنَّ الْمَقْصُودَ لَایَحْصُلُ بِہَ۔ (البحر الرائق: ج ۵ ص ۳۷۸)

اوقاف کمیٹی کا رکن ایسے شخص کو نہ بنایاجائے جو اوقاف میں خیانت کرنے والاہو، بددین ہو، اوقاف کے انتظام وانصرام کی صلاحیت نہ رکھتاہو، اوقاف کی ذمہ داریو ں کو سستی، کاہلی اور بے توجہی کی وجہ سے بحسن و خوبی انجام دینے سے قاصر ہو۔

اوقاف کمیٹی کی ذمہ داریاں:

اوقاف کمیٹی کی ذمہ داریاں یہ ہیں کہ اوقاف کمیٹی، اوقاف کی آمد وصرف کا صاف، صاف، صحیح، صحیح حساب و کتاب رکھے، اوقاف کی جائداد سے حاصل ہونے والی آمدنی کو واقف کی صراحت اور منشاء کے مطابق صرف کرے، اوقاف کی حفاظت کی ہر ممکن کوشش کرے، اوقاف کی املاک سے غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کی حتی المقدور سعی کرے، اوقاف میں خورد برد نہ ہونے دے، شریعت کے حدود میں رہتے ہوئے واقف کے منشاء کو ملحوظ رکھ کر اوقاف کی جائدادکو کارآمد اور مفید بنانے کی ہر ممکن تدبیر اختیارکرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare