اللہ تعالیٰ سے برابر دعا مانگتے رہو

فہرست

دعا مانگنے کے آداب

اللہ تعالیٰ سے برابر دعا مانگتے رہو

برابر دعا کرتے رہو۔ خدا کے حضور اپنی عاجزی اور احتیاج اور عبودیت کا اظہار خود ایک عبادت ہے، خدا نے خود دعا کرنے کا حکم دیا ہے اور فرمایا کہ بندہ جب مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی سنتا ہوں۔ دعا کرنے سے بھی نہ اکتائے۔ اور اس چکر میں کبھی نہ پڑے کہ دعا سے تقدیر بدلے گی یا نہیں، تقدیر کا بدلنا یا نہ بدلنا، دعا کا قبول کرنا یا نہ کرنا خدا کا کام ہے، جو علیم و حکیم ہے۔ بندے کا کام بہر حال یہ ہے کہ وہ ایک فقیر محتاج کی طرح برابر اس سے دعا کرتا رہے اور لمحہ بھر کے لئے بھی خود کو بے نیاز نہ سمجھے۔ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” سب سے بڑا عاجز وہ ہے جو دعا کرنے میں عاجز ہے۔ (طبرانی)

اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ خدا کے نزدیک دعا سے زیادہ عزت و اکرام والی چیز اور کوئی نہیں ہے۔“ (ترندی)

مومن کی شان ہی یہ ہے کہ وہ رنج و راحت، دکھ اور سکھ تنگی اور خوشحالی، مصیبت و آرام ہر حال میں خدا ہی کو پکارتا ہے، اسی کے حضور اپنی حاجتیں رکھتا ہے اور برابر اس سے خیر کی دعا کرتا رہتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ” جو شخص خدا سے دعا نہیں کرتا۔ خدا اس پر غضبناک ہوتا ہے۔ (ترندی)

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *