اخبار کے شعبہ اشتہارات

فہرست

شعبہ اشتہارات

اخبارات کی آمدنی کا اہم ذریعہ اشتہارات ہیں۔ اشتہارات سے ہونے والی آمدنی تقریباً 80-75 فیصد ہوتی ہے جب کہ اخبار کی فروخت سے جو آمدنی ہوتی ہے وہ صرف 25-20 فیصد ہوتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ اخبارات میں اشتہارات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اخبار کے شعبہ اشتہارات
اخبار کے شعبہ اشتہارات

اشتہارات کے اقسام

عموماً اشتہارات تین قسم کے ہوتے ہیں۔

نمایاں اشتہارات

مقامی اور کیژول دل اشتہارات

اشتہارچے یا تربیتی اشتہارات

نمایاں اشتہارات: 

اخبار کے مختلف صفحات پر نمایاں طور پر بڑے سائز میں شائع ہونے والے اشتہار ان اشتہارات کا نرخ کافی زیادہ ہوتاہے۔

مقامی اور کیژول دل تہارات : 

ایسے مقامی اشتہارات جو کبھی کبھار شائع ہوتے ہیں جب کہ مستقل اشتہاروں کے لئے نرخ مقرر رہتا ہے اور عموماً رعایتی ہوتے ہیں۔ 

اشتہار چے یا تربیتی اشتہارات : 

یہ ایسے چھوٹے چھوٹے اشتہار ہوتے ہیں جو مخصوص مقام پر ایک ہی عنوان کے تحت شائع کئے جاتے ہیں۔ یہ مقابلتاً ارزاں ہوتے ہیں۔

کوئی بھی تجارتی اعلان اشتہار کہا جاتا ہے۔ اس اعلان کے لئے اشتہار کا نرخ ادا کرنا ہوتا ہے۔ وہی اشتہار کامیاب سمجھا جاتا ہے جو خریدار کومثبت عمل پر ابھارتا ہے۔ اشتہارات کے بغیر کسی اخبار کا زندہ رہنا مشکل ہے۔ ہندوستان میں اب تک فی کالم سینٹی میٹر کے حساب سے اشتہارات کے نرخ وصول کئے جاتے تھے لیکن اب فی اسکوائر سینٹی میٹر کے حساب سے نرخ وصول کیا جاتا ہے۔ مسلسل اشتہار دینے والوں کو خصوصی رعایتیں بھی دی جاتی ہیں۔

شعبہ اشتہارات کے فرائض:

اخبار کے دفتر کو کچھ اشتہارات اڈورٹائزنگ ایجنسی کے توسط سے موصول ہوتے ہیں جس پر شعبہ اشتہارات کی کوئی محکمت نہیں کرنی پڑتی ۔ وہ بالکل تیار حالت میں ہوتے ہیں۔ جوں کے توں شائع کر دیئے جاتے ہیں۔ لیکن وہ اشتہارات جو راست وصول ہوتے ہیں ان کی تیاری شعبہ اشتہارات کے ذمہ ہوتی ہے جس پر شعبہ اشتہارات کو کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی ۔ کسی بھی اشتہار میں مسودہ اور مواد کے جاذب نظر ترتیب کی کاری اہمیت ہوتی ہے۔ اس لئے یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔

بل کی تیاری اور مشتہرین کے پاس سے وصولی بھی اسی شعبہ کی ذمہ داری ہے۔ بعض اخبارات میں یہ کام شعبہ اکاؤنٹس میں انجام پاتا ہے۔

کسی بھی اشتہار کی اشاعت سے قبل شعبہ اشتہارات کو یہ علم ضرور ہونا چاہئے کہ کون سا گاہک قابل اعتماد ہے۔

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *