آپ خوبصورت ہیں یا آپ کی بیویاں؟

فہرست

آپ خوبصورت ہیں یا آپ کی بیویاں؟

ہمارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے اپنی امتی کو ہر طرح کی تعلیم دیا، اپنی بیوی کے ساتھ کیسے رہنا ہے اور دوسروں کے ساتھ کیسے پیش آنا ہے، مطلب یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امتی کو ہر طرح کی تعلیم دی ہے۔

بغرض تعلیم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مذاق بھی کر لیا کرتے تھے۔

حضورﷺ کا حضرت عائشہ سے مذاق

حدیث پاک میں ایک واقعہ مذکور ہے کہ :

حضرت ضحاک بن سفیان کلابی رضی  اللہ عنہ ایک بد شکل و بد صورت آدمی تھے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیعت لی تو انہوں نے عرض کیا:

إِنَّ عِنْدِي امْرَأَتَيْنِ أَحْسَنَ مِن هَذِهِ الحُمَيْرَاءِ، أَفَلَا أُنْزِلُ لَكَ عَنِ إِحْدَاهُمَا فَتَتَزَوَّجُهَا ؟!”.

میرے پاس اس سرخ عورت سے کہیں زیادہ خوبصورت دو دو بیویاں ہیں۔ کیا میں ان میں سے کسی ایک کو طلاق نہ دے دوں تا کہ آپ اس سے شادی کر لیں؟؟۔

یہ بات انہوں نے آیت حجاب کے نزول سے قبل حضرت عائشہ کی طرف اشارہ کر کے کہا تھا۔ حضرت عائشہ نے ان کی بات سن کر پوچھا:

أَهُنَّ أَحْسَنُ أَمْ أَنْتَ؟

اچھا صاحب! ذرا یہ تو بتائیں کہ وہ دونوں بیویاں آپ سے زیادہ خوبصورت ہیں یا آپ ان سے زیادہ حسین و جمیل ہیں؟

کہنے لگے: بَلْ أَنَا أَحْسَنُ مِنْهُنَّ وَأَكْرَمُ

 نہیں نہیں، بلکہ میں اپنی بیویوں سے زیادہ خوبصورت ہوں اور ان سے زیادہ عزت و وقار والا بھی ہوں !! ۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  کے سوال پر ہنس پڑے کیونکہ حضرت ضحاک رضی اللہ عنہ بھی ایک بد شکل آدمی تھے ۔

شیئر کریں

WhatsApp
Facebook
Twitter
Telegram

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھیں