وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 83 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
ترمیمی نمبر
83
سیکشن 83 کے سب سیکشن (1) میں ترمیم(اضافہ)

وقف بل 2024
اصل ایکٹ کے سکشن 83 میں
(a) ذیلی سکشن (1) میں مندرجہ ذیل پروویزو(شرط) شامل کیا جائے گا، یعنی:
کسی اور ٹریبونل کو، نوٹیفکیشن کے ذریعے، اس ایکٹ کے مقاصد کے لیے ٹریبونل قرار دیا جا سکتا ہے۔”؛
وقف ایکٹ 1995
سیکشن 83 کا سب سیکشن(1)
ٹریبیونل وغیرہ کی تشکیل:
(1)ریاستی حکومت، سرکاری گزٹ میں اطلاع نامے کے ذریعہ ، ایکٹ ہٰذا کے تحت کسی وقف یا وقف جائیداد ، کسی کرایہ دار کی بے دخلی یا ایسی جائیداد کے پٹے دار یا پٹہ دہندہ کے حقو ق اور موجبات کے تعین سے متعلق کسی تنازع، سوال یا دیگر معاملہ کے فیصلے کے لیے اتنے ٹریبونل تشکیل دے گی ، جتنے وہ ٹھیک سمجھے اور ایسے ہر ایک ٹریبونل کی اس ایکٹ کے تحت مقامی حدود اور اختیار سماعت طے کرے گی۔
ترمیم سے پڑنے والا اثر
اس ترمیم(اضافہ) کے ذریعہ یہ بات کہی گئی ہے کہ وقف ٹریبونل کے علاوہ دیگر ٹریبونل کو بھی نوٹیفکیشن کے ذریعہ وقف کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے ٹریبونل قرار دیا جا سکتا ہے۔
ایک ٹریبیونل کے ذریعہ اگر تنازعات کا حل ہو تا ہے تو تنازعات کے حل میں آسانی ہوتی ہے ، دیگر ٹریبیونلز کے حوالہ کرنے سے تنازعات کے حل کرنے میں تاخیر ہو گی ۔