وقف ایکٹ 1995 اور وقف ترمیمی بل 2024 کا تقابل اور ترمیمات سے اوقاف پر پڑنے والے اثرات

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 9 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

ترمیمی نمبر

9
سیکشن -3 کا سب سیکشن پی

وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 9 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر
وقف ترمیمی بل 2024 کے ترمیم نمبر 9 سے اوقاف پر پڑنے والا اثر

وقف بل 2024

شق (p) کو حذف کر دیا جائے گا؛

وقف ایکٹ 1995

سیکشن -3 کا سب سیکشن (پی)
سروے کمشنر سے دفعہ 4 کی ذیلی 1 کے تحت تقرر کیا گیا وقف کا سروے کمشنر مراد ہے ، اور اس میں دفعہ 4 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت اوقاف کے ایڈیشنل یا نائب سروے کمشنر شامل ہیں ۔

ترمیم سے پڑنے والا اثر

اس ترمیم کے ذریعہ سروے کمشنر کی اصطلاح کو ختم کر دیا گیا ہے اور آگے کی شقوں میں اس کے اختیارات کلکٹر کو منتقل کیے گئے ہیں۔ سروے کمشنر کے اختیارات کلکٹر کو دینے سے وقف املاک کے تعلق سے تنازعات کے حل میں دشواری آئے گی اور نئے تنازعات کھڑے ہوں گے ، جیسا کہ آگے کلکٹر کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کی صور ت میں ریوینیو کے مطابق اوقاف کی جانچ کرے گا؛ اس لیے سروے کمشنرکی حیثیت بحال رہنی چاہئے اور اس ترمیم کو کالعدم ہونا چاہیے اور وقف ایکٹ 1995 کو علی حالہ باقی رکھا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

FacebookWhatsAppShare